دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ ،وائٹ ہائوس کو خطرہ
11 اپریل 2020 (19:13) 2020-04-11

بیجنگ:دنیا بھر کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں نوول کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد 239 اور متاثرہ افراد کی تعداد 7ہزار447 ہوگئی،آسٹریلیا نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرلی جہاں کیسز کی شرح1.5فیصد سے نیچے آگئی ،امریکی شہر نیویارک میں ہلاکتیں 6ہزار سے تجاوز کرگئیں ،وائٹ ہائو س نے کہا ہے کہ ہے امریکہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پیش قدمی کر رہا ہے ، افریقی اور ہسپانوی نژاد امریکیوں کو خاص طور سے خطرہ ہے۔

آسٹریلیا نے نوول کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے اوراس کے کیسز کی شرح1.5فیصد سے نیچے آگئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق ہفتہ کی صبح تک آسٹریلیا میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 6ہزار238 تھی جو جمعہ کی صبح کی تعداد 6ہزار 152 میں ایک1.39 فیصد کا ااضافہ ہے۔

نیو یارک ،نوول کرونا وائرس کے مرکز نیو یارک سٹی کے لیے یہ ہفتہ انتہائی مہلک ثابت ہوا جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ، مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی شام تک مجموعی ہلاکتیں 5ہزار800 سے تجاوز کر گئیں۔ تاہم ان سرکاری اعداد و شمار کو کم خیال کیا جارہا ہے کیونکہ ، مقامی حکام اور میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی تشخیص سے قبل گھروں میں یا سڑک پر ہی ہلاک ہونے والے افراد کوان میں شمار نہیں کیا گیا۔

واشنگٹن، نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں جمعہ کو شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ، تجرباتی میڈیسن ریمڈیسیویر کے سے کوویڈ- 19 مریضوں کے ایک چھوٹے سے گروپ پر استعمال سے زیادہ تر مریضوں کی حالت میں بہتری آئی ہے امریکی دوا ساز کمپنی گلیڈ سائنسز کی میڈیسن ریمڈیسویر ابھی تک عالمی سطح پر کہیں بھی لائسنس یافتہ یا منظورشدہ نہیں ہے اوراسے کوویڈ- 19 کے محفوظ اور موثر علاج کی حیثیت سے تسلیم نہیں کیاگیا۔میانمار انویسٹمنٹ کمیشن (ایم آئی سی)ماسک ، فارماسیوٹیکلز اور دیگر سامان کی تیاری میں سرمایہ کاری منصوبوں کو قبول کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جو ملک میں کوویڈ- 19 کے خلاف جنگ میں حصہ لے سکتا ہے ،یہ بات سرکاری میڈیا نے ہفتہ کو رپورٹ کی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل انوسٹمنٹ اینڈ کمپنی ایڈمنسٹریشن (ڈی آئی سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل تھینت سِن لیوین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس وقت ، سرمایہ کاری کی تجاویز میں سے صنعت اور لیبر پر مبنی کاروبار کو دوسرے شعبوں کے مقابلے میں کمیشن نے ترجیح دی ہے۔وائٹ ہائو س نے کہا کہ ہے امریکہ کوویڈ -19 کے خلاف جنگ میں پیش قدمی کر رہا ہے ، تاہم عہدیداروں کا مزید کہنا ہے کہ افریقی اور ہسپانوی نژاد امریکیوں کو خاص طور سے خطرہ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سطح پر ٹیلی ویژن سے نشر کی گئی جمعہ کو اپنی یومیہ کورونا وائرس ٹاسک فورس بریفنگ میں کہا کہ دکھ اور تکلیف کے عالم میں ہم واضح نشانیاں دیکھ رہے ہیں کہ ہماری جارحانہ حکمت عملی بیشمار زندگیاں بچا رہی ہے۔ادھر بھارت کی وفاقی وزارت صحت نے ہفتہ کی صبح کہا ہے کہ بھارت میں کوویڈ- 19کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 239 اور ملک میں تصدیق شدہ کیسوں کی کل تعداد 7ہزار447 ہوگئی۔


ای پیپر