کرونا وائرس :اقوام متحدہ نے تمام مماملک سے جنگ بند ی کا اعلان کر دیا
11 اپریل 2020 (16:55) 2020-04-11

اقوام متحدہ :سلامتی کونسل نے یمن میں حوثی باغیوں سے جنگ بندی پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا کو جاری ایک بیان میں کونسل کے تمام ممبران نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے 25 مارچ کو کرونا وائرس کے عالمی وبائی مرض کے دوران یمن میں جنگ بندی کے مطالبے کی تائید کی۔

ممبران نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی بحالی کے لئے حوثیوں سے لڑنے والے سعودی زیرقیادت فوجی اتحاد کی جانب سے یمن میں یکطرفہ فائر بندی کے اعلان کا بھی خیرمقدم کیا۔کونسل کے ممبران نے گتیرس کی فائر بندی کی کال پر یمنی حکومت کے مثبت ردعمل کا خیرمقدم کیا اور حوثیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے اسی طرح کا مثبت ردعمل دیں۔

کونسل کے ممبروں نے یمن کے زیرقیادت اور یمن کی زیر نگرانی ایک وسیع اور جامع سیاسی سمجھوتہ تک پہنچنے کے لئے فریقین کو یمن کے لئے گوتریس کے خصوصی مندوب مارٹن گریفتھس کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھنے کی ترغیب دی تاکہ تمام یمنیوں کے جائز خدشات کو دور کیا جاسکے۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یمن میں انسانیت بحران کی وجہ سے نوول کرونا وائرس کے پھیلنے کا غیر معمولی خطرہ ہے۔

سلامتی کونسل کے ممبران نے اس بات پر زور دیا کہ یمن میں مزید فوجی اضافے سے انسانی اور صحت کی نگہداشت کرنیوالے کارکنان کی رسائی اور وبا سے نمٹنے کے لئے صحت نگہداشت کی سہولیات میں رکاٹ پیدا ہو گی۔


ای پیپر