افغانستان میں حالات پھر کشیدہ
11 اپریل 2020 (16:42) 2020-04-11

فرح ،فیض آباد: افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر جنگی طیاروں کی بمباری اور سیکورٹی فورسز کی کاروائی کے نتیجے میں اہم طالبان کمانڈر سمیت 12عسکریت پسند ہلاک اور 6زخمی ہوگئے ۔

ہفتہ کو افغان فوج کی طرف سے جاری بیان میں مغربی صوبہ فرح میں مارے جانے والے 4 عسکریت پسندوں میں طالبان کے ایک اہم کمانڈرملا نورگل کی شناخت کی تصدیق کی گئی ہے۔بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع لش وا جوواین میں طالبان کے کمانڈر ملا نورگل کے ٹھکانے کا پتہ لگانے کے بعد معہ کی سہ پہر کو کارروائی کی گیی جس میں وہ اور اس کے 3 جنگجو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

مزید تفصیلات فراہم کیے بغیربیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسزملک بھرمیں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروایی جاری رکھیں گی۔ اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ، صوبہ فرح کے گورنر محمد شعیب نے شِنہواکو بتایا کہ بدنام زمانہ ملا نورگل جو ضلع لش وا جوواین کا شیڈو ضلعی چیف تھا جمعہ کو نیشنل آرمی کے آپریشن میں مارا گیا۔

طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔


ای پیپر