کرونا کے پیش نظر جی 20 کانفرنس میں اہم فیصلے
11 اپریل 2020 (16:33) 2020-04-11

ریاض :گروپ 20 ممالک ( جی 20) کے وزرائے توانائی نے نوول کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر توانائی مارکیٹ کے استحکام ، کم قیمتوں اور تحفظ کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔

اس اتفاق رائے کا اعلان ورچوئل اجلاس کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جی 20 کی معیشتیں ہر رکن کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے توانائی کے تمام وسائل پر مارکیٹ استحکام کو یقینی بنانے کے لئے باہمی تعاون کے ساتھ پالیسی پر مبنی اقدامات اٹھا ئیں گے۔

انرجی سیکیورٹی کومستحکم انرجی مارکیٹ کا سنگ بنیاد قراردیتے ہوئے وزرا نے کہا پیداواری ممالک اور صارفین کے مابین مفادات کے توازن ، توانائی کے نظام کے تحفظ اور بغیر کسی رکاوٹ کے توانائی کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے "تمام ضروری اقدامات" اٹھائے جائیں گے۔

بیان میں لکھا گیا ہے ہم ایک مختصر مدتی فوکس گروپ قائم کیا جارہا ہے جس کا مقصد جوابی اقدامات کی نگرانی کرنا ہے۔شیڈول کے مطابق جی 20 کے توانائی وزرا ستمبر میں دوبارہ ملاقات کریں گے۔


ای پیپر