کرونا وائرس سے ڈوبتی امریکی معیشت ،اپنی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کرنے جا رہاہوں،ٹرمپ
11 اپریل 2020 (16:10) 2020-04-11

واشنگٹن :امریکی صدر نے امریکہ کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دینے کیلئے کہا کہ میں اب اپنی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کرنے جا رہا ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق اس سال کے آخر میں صدارتی انتخابات سے قبل ہی ٹرمپ اپنی زندگی کے سب سے بڑے امتحان میں پھنس چکے ہیں ،امریکی صدر نے اب اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی کا سب سے بڑا اعلان کرنے جا رہے ہیں ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب بند معیشت کو کب کھولنا ہے، یہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ ہو گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں معیشت کو کھولنے کے بارے میں فیصلہ کرنے لگا ہوں اور میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ یہ درست فیصلہ ہو لیکن یہ میری زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ ہو گا.

ٹرمپ نے کہا کہ وہ ملک کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے فیصلہ سازی کے لیے ایک نئی ٹاسک فورس یا کونسل کا قیام عمل میں لانے جا رہے ہیں جس میں بہترین ڈاکٹرز اور کاروباری شخصیات شامل ہوں گی۔


ای پیپر