Image Source : Twitter

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ,شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری
11 اپریل 2019 (18:46) 2019-04-11

لاہور :پی سی بی نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے جلد کھلنے والے ہیں ،جس کیلئے دس سال بعد سری لنکا کی ٹیم پاکستان دوٹیسٹ میچ کھیلنے آر ہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز کی میزبانی لاہور اور کراچی کریں گے،آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نو ممالک کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

سری لنکن ٹیم نے پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کی حامی بھر لی ہے،آئی لینڈرز دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لئے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان آئیں گے۔ دس سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ ہوگی۔

میچز کی میزبانی لاہور اور کراچی کریں گے، بنگلا دیش سے بھی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز پاکستان آ کر کھیلنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔


ای پیپر