Image Source : Facebook

حکومت چور دروازے سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے جا رہی ہے:مریم اورنگزیب
11 اپریل 2019 (18:29) 2019-04-11

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کو بتایا جائے کن شرائط پر آئی ایم کے معاہدے پہ دستخط کئے جا رہے ہیں ، حکومت چور دروازے سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے جا رہی ہے ۔

ساتھ ہی ساتھ مریم اورنگزیب نے حکومت کا خفیہ پلان بے نقاب کرتے ہوے کہا کہ اصل کہانی کچھ اور ہے جس میں حکومت کا قومی اسمبلی کا اجلاس موخر کرنا آئی ایم ایف پرہونے والے مذاکرات کو قوم سے چھپانے کی سازش ہے کیونکہ علیمہ باجی، جہانگیر ترین اور اپنے دائیں بائیں بیٹھے چوروں کو ٹیکس ایمنسٹی دینی ہے ،پاکستان کی عوام سے حقائق کو چھپایا جا رہا ہے ،اب تک پارلیمان کو آئی ایم ایف کی شرائط کے بارے میں اعتماد میںنہیں لیاگیا ،قوم کو بتایا جائے ڈالر اور کتنا مہنگا ہو گا؟۔

جمعرات کو آئی ایم ایف جانے پراپنے ایک بیان میں مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ نالائق ، نااہل ، چور ، جھوٹی اور بد نیت حکومت چور دروازے سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے جا رہی ہے ،پاکستان کی عوام سے حقائق کو چھپایا جا رہا ہے ،نالائق اور جھوٹی حکومت پارلیمنٹ سے بھاگ گئی کیونکہ وہ سچ کا سامنا کرنے کی جرات نہیں رکھتی،قومی اسمبلی کا اجلاس موخر کرنا آئی ایم ایف پرہونے والے مذاکرات کو قوم سے چھپانے کی سازش ہے ،موجودہ حکومت کیونکہ کے تحریک انصاف کی ہے جو عادی ہے چور دروازے سے فنڈنگ لینے کی ،پارٹی کو بھی جعلی اکانٹس اور منی لانڈرنگ کے ذریعے فنڈنگ اور اب چور دروازے سے آئی ایم ایف کے معاہدے عوام سے چھپائے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اب تک پارلیمان کو آئی ایم ایف کی شرائط کے بارے میں اعتماد میںنہیں لیاگیا ،پاکستان کی عوام کو بتایا جائے کن شرائط پر آئی ایم ایف کے معاہدے پر دستخط کئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے ڈالر اور کتنا مہنگا ہو گا؟قوم کو بتایا جائے روپے کی اور کتنی بے قدری ہو گی؟قوم کو بتایا جائے بجلی، گیس اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ کیاجارہا ہے؟۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس موخر کرنے کی اطلاح آئی ہے ،عمران نیازی حکومت پارلیمان اور قوم سے حقائق چھپارہی ہے، حکومت قومی اسمبلی کے سامنے ٹیکس ایمنسٹی پیش کرنے کے بجائے آرڈیننس کا سہارا لینے جارہی ہے ،ٹیکس چوروں کو ایمنسٹی دینے کا انتظام کر کیا گیا ہے۔

نیشنل اسمبلی کا اجلاس منسوخ کیا جا رہا ہے کیونکہ علیمہ باجی، جہانگیر ترین اور اپنے دائیں بائیں بیٹھے چوروں کو ٹیکس ایمنسٹی دینی ہے ۔ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ حکومت نے اسمبلی کی کاروائی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ،وزیراعظم نے کہا تھا ایک گھنٹہ سوالوں کے جواب دوں گا آپ نے تو اسمبلی کی کاروائی ہی بند کر دی کیونکہ آپ کے پاس کسی سوال کا کوئی جواب نہیں ،موجودہ حکومت کے پاس نہ کوئی معاشی ویژن ہے اور نہ ہی کوئی پالیسی اور اسٹرٹیجی ہے ،ایوان میں عوامی مسائل پر بات نہ ہو، اسی لئے قومی اسمبلی اجلاس موخر کیا گیاہے۔


ای پیپر