Image Source : Twitter

بھارتی انتخابات کے دوران بم دھماکہ
11 اپریل 2019 (17:28) 2019-04-11

نئی دہلی:بھارت میں ہونے والے عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ کے دوران دھماکوں کی اطلاعات بھی ملی جبکہ کچھ مقامات پر دھماکا خیز ڈیوائسز بھی برآمد کی گئیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مہاراسٹرا میں ضلع گڈچھرولی میں ایتاپلی کے پولنگ اسٹیشن کے قریب دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد سے دھماکا کیا گیا، تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب ضلع ریاست آسام کے ضلع ڈبرو گڑھ میں بھی دیسی ساختہ ڈیوائس برآمد کی گئی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ڈبرو گڑھ کے علاقے دولیاجن میں ٹی گارڈن سے گزرنے والی تیل پائپ لائن سے دیسی ساختہ بم برآمد کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق بم کی اطلاع ملتے ہیں سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔


ای پیپر