مولانا فضل الرحمن کی گاڑی کا انجن سیز ہوگیا: فواد چوہدری
11 اپریل 2019 (13:41) 2019-04-11

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی گاڑی کا انجن سیز ہو گیا ،اب گاڑی میں ڈیزل ڈالیں یا پیٹرول ، گاڑی چلنے کی نہیں،مجھے نہیں لگتا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں کوئی جان ہے ۔

ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی فلم بھی نہیں چل پا رہی اور ان کی گاڑی کا انجن بھی سیز ہو گیا اور اب اس گاڑی میں ڈیزل ڈالیں یا پیٹرول یہ گاڑی چلنے کی نہیں ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں کوئی جان ہے، ہمارے لئے کوئی فکر کی بات نہیں۔ ، نیب میں زیادہ تر وہ لوگ کیسز کا سامنا کر رہے ہیں جنہوں نے پاکستان کا پیسہ لوٹااور پاکستان سے باہر بھیجا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے پی ٹی آئی کو اس لئے ووٹ دیئے ہیں کہ پاکستان کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے۔ عمران خان کو جو مینڈیٹ ملا ہے وہ احتساب کے لئے ملا ہے اور ان لوگوں کو پاکستان کے پیسے واپس کرنا ہوں گے۔ ہمیں لوگوں کو جیلوں رکھنے کا شوق نہیں ، یہ پاکستان کا پیسہ ہے واپس کریں اور جہاں چاہیں جائیں۔اپوزیشن کہتی ہے کہ ان کے تمام کیسز کو چھوڑ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کی زد میں وہ لوگ آرہے ہیں جنہوں نے پاکستان میں حکومت کی ۔ ا نہوں نے کہا کہ 1947سے لے کر 2008تک پاکستان کا کل غیر ملکی قرضہ 37ارب ڈالرز تھا جو کہ گذشتہ 10سال کے دورا ن بڑھ کر 97ارب ڈالرز ہو گیا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ پیسہ کدھر گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جس طرح ویزہ پالیسی میں تبدیلی کی ہے اس کے نتیجہ میں بہت بڑی تعداد میں سیاہ پاکستان آئیں گے۔


ای پیپر