پاک فوج ملکی امن وخوشحالی کیلیے قومی اداروں کا بھرپور ساتھ دیتی رہے گی،آرمی چیف
11 اپریل 2018 (21:46) 2018-04-11

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ امن کے ثمرات فاٹا کو عوامی امنگوں کے مطابق قومی دھارے میں شامل کرنے سے جڑے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 210 ویں کور کمانڈرز کانفرنس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی۔کانفرنس میں ملک کی جغرافیائی و تذویراتی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ آپریشن ردالفساد پر پیش رفت اور خوشحال بلوچستان پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کانفرنس میں ملک کی جغرافیائی و تذویراتی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ آپریشن ردالفساد پر پیش رفت اور خوشحال بلوچستان پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں ملک میں سیکیورٹی استحکام لانے میں تمام قومی اسٹیک ہولڈرز کے کردار اور دہشت گردی مسترد کرنے میں بالخصوص پرعزم پاکستانیوں کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امن و خوشحالی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنے چاہئیں، دہشت گردوں سے پاک علاقے سول انتظامیہ کے حوالے کیے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امن کے ثمرات فاٹا کو عوامی امنگوں کے مطابق قومی دھارے میں شامل کرنے سے جڑے ہیں جب کہ پاک فوج ملکی امن وخوشحالی کیلیے قومی اداروں کا بھرپور ساتھ دیتی رہے گی۔


ای پیپر