سعودی عرب کی تاریخ بدلنے لگی ۔۔۔ایسا کام شروع ہو گیا جان کر آپ حیران ہونگے
11 اپریل 2018 (21:20)

محمد بن سلمان کے آتے ہی عرب کی تاریخ بدلنی شروع ہو گئی ۔اب ایسے ایسے کام ہونا شروع ہو گئے ہیں کہ دیکھ کر تو یقین کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔ایسے ہی کچھ اعلانات محمد بن سلمان نے اپنے گزشتہ کچھ انٹرویو میں دئیے ۔لگتا ہے کہ وہ سب تبدیل ہو تا نظر بھی آنے لگا ہے ۔خواتین کی ڈرائیونگ اور اس کے بعد خواتین کے حقوق سے متعلق جو کچھ محمد بن سلمان نے کہا اب عرب خواتین وہ سب کچھ کرنے جا رہی ہیں جن کو آج سے پہلے شاید انہوں نے کبھی نہیں کیا ۔جی ہاں ایسا ہی کچھ گزشتہ کچھ دنوں سے جاری ہے فیشن شو ۔۔۔ ان دنوں وہاں چار روزہ ملکی تاریخ کا پہلا فیشن شو جاری ہے جس میں دنیا بھر سے آئی خواتین فیشن ڈیزائنرز شرکت کررہی ہیں۔

عرب فیشن ویک کے نام سے جاری یہ شو کو دیکھنے کے لئے سعودی خواتین اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد میں خاصا جوش نظر آرہاہے۔حتیٰ کہ سعود ی شاہی خاندان کی رکن شہزادی نوریٰ کا تو یہاں تک کہنا ہے کہ اس شو کے ذریعے ہماری فیشن کونسل سعودی عرب میں فیشن انڈسٹری کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی کوشش کر رہی ہے۔ جی ہاں ایک خاص بات عرب فیشن ویک کی جو آپ کو ہم بتاتے چلیں وہ ہے کہ اس فیشن شو میں کیمرے اور مردوں کو ساتھ لے جانے کی فی الحال پابندی ہے اور صرف خواتین ہی اس میں شرکت کر سکتی ہیں ۔


ای پیپر