بھارت میں تنگ دلتوں نے ہندو دھرم چھوڑ کر اسلام قبول کرنےکی دھمکی دےدی
11 اپریل 2018 (19:15)

میرٹھ: بھارت میں دلتوںنے گرفتاری اور تشدد سے تنگ آکر ہندو دھرم چھوڑ کر اسلام قبول کرنے کی دھمکی دے دی، وڈیرے کے بیٹے کی موت کے بعد لوگ ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ بھاعرتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ضلع میرٹھ میں 2اکتوبر کو”ہندوستان بند“مظاہرے کے بعد دلتوں کی گرفتاری اور تشدد سے تنگ آکر مغربی یوپی کے ضلع میرٹھ کے شوبھا پورگاﺅں کے دلتوں نے کہا کہ اگر انکی ناحق گرفتاری اور ظلم و زیادتی کی روش بند نہ ہوئی توہندو دھرم چھوڑ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوجائیں گے اور گاﺅں چھوڑ کر چلے جائیں گے۔

”ہندوستان بند “کے دوران ہلاک ہونیوالے دلتوں کے رشتے داروں نے بتایا کہ پولیس دبنگوں کے کہنے پر دلتوں کو ملزم قراردیکر گرفتار کررہی ہے۔ علاقے کے دبنگ کے بیٹے کی موت کے بعد وہ لوگ ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔اگر پولیس کے ظلم و ستم اور دبنگوں کی زیادتی یوں ہی چلتی رہی تو گاﺅں کے تمام دلت اپنادھرم تبدیل کرکے مذہب اسلام قبول کرلیں گے۔


ای پیپر