بھارتی لیجنڈ اداکار سلمان خان کی بہن کا جذبات سے بھر ا ٹوئٹ سوشل میڈیا پروائرل
11 اپریل 2018 (18:39)

نئی دہلی: بھارتی لیجنڈ اداکار سلمان خان کی بہن کا بھائی کے لئے جذبات سے بھر پور ٹوئٹ سوشل میڈیا پروائرل ہو گےا ،جذباتی پوسٹ میں تحریر کیا کہ میری ہمت ، میر ی کمزوری، میرا فخر، میری خوشیاں، میری زندگی، میری دنیا ،خداکی عنایت۔ ان الفاظ کے ساتھ ان تمام لوگوں کا شکریہ جو آپ کے ساتھ رہتے ہیں۔ میری دعا ہے کہ آپ ہمیشہ یوں ہی چمکتے رہیں ، لو یو بھائی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے ضمانت پر رہاہونے کے بعد ان کے گھر والوں نے سکون کا سانس لیا۔

گزشتہ دنوں سلمان خان اور ان کے اہل خانہ پر حالات بھاری گزرے۔ اس وقت سلمان کی دونوں بہنیں ارپتا اور الویرا ان کی رہائی تک کوشاں تھیں۔ارپتا نے اپنے چہیتے بھائی کیلئے ٹیوٹر پر ایک جذباتی پوسٹ کیا جس میں تحریر کیا کہ میری ہمت ، میر ی کمزوری، میرا فخر، میری خوشیاں، میری زندگی، میری دنیا ،خداکی عنایت۔ ان الفاظ کے ساتھ ان تمام لوگوں کا شکریہ جو آپ کے ساتھ رہتے ہیں۔ میری دعا ہے کہ آپ ہمیشہ یوں ہی چمکتے رہیں ، لو یو بھائی۔

واضح ہوکہ سلمان خان اپنے اہل خانہ سے بہت محبت کرتے ہیں۔جب وہ جیل سے رہا ہوکر گھر لوٹے تو ان کی گود میں ارپتا کا بیٹا آحل تھا۔ سلمان خان کے ساتھ ان کی والدہ سلمہ، والد سلیم خان اور دونوں بہنوں نے بالکونی پر کھڑے ہوکرمداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ سلمان خان 7مئی کو اگلی سماعت کیلئے عدالت میں پیش ہونگے۔


ای پیپر