رنویر سنگھ نے بھی دیپکا سے شادی کی تردید کر دی
11 اپریل 2018 (18:34) 2018-04-11


ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکاررنویر سنگھ نے دپیکا پڈوکون سے شادی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ان دونوں کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔


تفصیلات کے مطابق پچھلے کچھ دنوں سے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کی افواہیں گرم ہیں، یہاں تک کہا جارہا تھا کہ دونوں رواں سال کے آخر میں سوئزرلینڈ کے خوبصورت مقام پر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ دونوں اداکاروں کے مداح اپنے پسندیدہ اسٹارز کی شادی کا سن کر بے حد خوش تھے تاہم اب رنویر کے حالیہ بیان نے مداحوں کی خوشی پر پانی پھیردیا ہے۔


رنویر سنگھ نے بھارتی میگزین کو دئیے جانے والے انٹرویو میں اپنی اور دپیکا کی شادی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فی الحال شادی نہیں کررہے اور اس سال تو بالکل بھی نہیں۔


ای پیپر