میانمار میں مسلمانوں کے 7 فوجی قاتلوں کو سزا
11 اپریل 2018 (18:30) 2018-04-11

ینگون: میانمار میں 10روہنگیا مسلمانوں کے ماورائے عدالت قتل کے الزام میں میانمار کی فوج کے 7 اہلکاروں کو سزا سنا دی گئی ، فوجی اہلکاروں کو دس برس بامشقت قید کی سزا سنائی گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق میانمار میں دس روہنگیا مسلمانوں کے ماورائے عدالت قتل کے الزام میں میانمار کی فوج کے سات اہلکاروں کو سزا سنا دی گئی ہے۔ ملکی فوج کے سربراہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان سات فوجی اہلکاروں میں چار افسران بھی شامل ہیں۔ ان فوجی اہلکاروں کو دس برس بامشقت قید کی سزا سنائی گئی ہے۔


میانمار کی حکومت نے رواں برس جنوری میں اعتراف کیا تھا کہ ملکی فوج کے کچھ اہلکاروں نے روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی بجائے انہیں قتل کر دیا تھا۔


ای پیپر