تحریک انصاف میں شمولیت بارے چوہدری نثار کا   موقف سامنے آگیا
11 اپریل 2018 (18:23) 2018-04-11

اسلام آباد :گزشتہ کئی روز سے چلنے والی خبروں کے بعد ایک اہم خبر آج چوہدری نثار نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے دیدی ۔نجی ٹی وی کے مطابق غیر رسمی گفتگو میں چوہدری نثار نے کہا تحریک انصاف میں شمولیت بارے خبریں میڈیا پر صرف قیاس آرائیاں ہیں جہاں تک بات ہے کہ تحریک انصاف نے مجھ  سے کوئی رابطہ کیا ہے تو یہ بات واضح کرتا چلوں کہ پی ٹی آئی نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔

میڈیا پر چلنے والی خبریں قیاس آرائیاں ہیں ، تحریک انصاف نے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔صحافی نے جب یہ سوا ل پوچھا کہ کیا آپ تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ؟اس سوال کے بعد   نئے شکوک و شہبات نے جنم لے لیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت بارے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا ۔اس سیاسی جواب سے لگتا ہے کہ چوہدر ی نثار کی سیاست پر بھی گہرا اثر پڑے گا ۔


ای پیپر