مقتول عتیق بیگ کے والد نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
11 اپریل 2018 (17:23)

اسلام آباد: امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق شہری عتیق بیگ کے والد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے کہ عدالت کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے،نشے سے مخمور کرنل جوزف نے میرے بیٹے عتیق بیگ کو ٹکر ماری۔


تفصیلات کے مطابق امریکی سفارت کار کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونیوالے شہری عتیق بیگ کے والد محمد ادریس نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جس میں انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے، نشے سے مخمور کرنل جوزف نے میرے بیٹے عتیق بیگ کو ٹکر ماری جس سے میرا بیٹا عتیق بیگ جاں بحق جبکہ اس کا کزن راحیل شدید زخمی ہوا۔


پولیس نے میڈیا کے پریشر سے ایف آئی آر درج کی لیکن تحقیقات مکمل کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی جا رہی، عدالت پولیس کو شفاف تحقیقات کر کے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دے، درخواست میں کرنل جوزف، ایس ایچ او کوہسار، آئی جی اسلام آباد اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔


ای پیپر