اہلیہ نے فاسٹ بولر شامی کیخلاف گھریلوتشدد سے متعلق کیس دائر کردیا
11 اپریل 2018 (16:53)

کولکتہ: بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے کولکتہ کی علی پور کورٹ میں اپنے خاوند اور دیگر کے خلاف گھریلو تشدد سے متعلق کیس دائر کردیا ۔انھوں نے شامی سے اخرجات کی رقم دلانے کی بھی عدالت سے درخواست کردی ہے۔

حسین جہاں نے اس سے قبل لال بازار پولیس اسٹیشن میں بھی شامی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس کی بنیاد پر فاسٹ بولر کے خلاف کئی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔ ان کا دعوی ہے کہ شامی نہ صرف انھیں جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بناتے رہے بلکہ ان کے غیرعورتوں سے تعلقات بھی ہیں۔


ای پیپر