عمران خان ایک سازشی ہے : مریم نواز شریف
11 اپریل 2018 (13:55) 2018-04-11


اسلام آباد:سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اورمسلم لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان ایک سازشی ہے اورایک بھائی کو اپنے بھائی سے علیحدہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔


احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان ایک سازشی انسان ہیں جو کہ دو بھائیوں میاں نواز شریف اور میاںشہبازشریف کو الگ کرنے کی سازشیں ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ سازشیں کرنے والے کو ہرجگہ سازشیں ہی نظر آتی ہیں، ان کا کہناتھا کہ جن سے ووٹ کے ذریعے جیت نہیں سکتے انہیں عدالتوں میں بلاتے ہیں۔


ای پیپر