امریکہ اور روس جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں : گوربا چوف 
11 اپریل 2018 (11:13)

ماسکو:سویت یونین کے آخری صدر میخائل گوربا چوف نے کہا ہے کہ امریکا اور روس جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں ، وقت بتائے گا کہ روسی ڈل ایجنٹ پر گیس حملے میں کون ملوث ہے،شام کے معاملات خطرناک حدتک بڑھتی کشیدگی لمحہ فکریہ ہے۔


سویت یونین کے آخری صدر میخائل گوربا چوف نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا اور روس جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں ،یہ وقت بتائے گا کہ روسی ڈبل ایجنٹ 66سالہ سرگئی اسکریپل اور اس کی 33سالہ بیٹی یولیا پر پر گیس حملے میں کون ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شام کے معاملات خطرناک حد تک بڑھتی کشیدگی لمحہ فکر ہے،موجودہ حالات میں ذراسی غلطی بڑی تباہی لا سکتی ہے ۔


گوربا چوف نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے رویئے پر مایوسی کا اظہار کیا اور مشورہ د یتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کو مل کر کشیدگی کا خاتمہ کرنا چاہئے۔


ای پیپر