پاکستانیوں کی موجیں لگ گئیں،بڑے ذخائر دریافت 
10 ستمبر 2020 (22:18) 2020-09-10

اسلام آباد: پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ نے قلات میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت کرلیے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستانی معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ملک میں جاری توانائی کے بحران کے حل کیلئے ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ نے قلات میں10 کھرب مکعب فیٹ گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں جس سےکمرشل اور گھریلو صارفین کو سستی گیس کی فراہمی یقینی ہوسکے گی۔

بڑے پیمانے پر گیس کی دریافت سے نہ صرف کمرشل اور گھریلو صارفین کو سستی گیس کی فراہمی یقینی ہوسکے گی بلکہ قلات میں دس کھرب مکعب فیٹ گیس کے ذخائر دریافت ہونے کی وجہ سے لکویڈ نیچرل گیس کی درآمد پر خرچ ہونے والے 15 سے 16 ارب ڈالر کے ذرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔


ای پیپر