سونے کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر حیران کن اضافہ 
10 ستمبر 2020 (20:18) 2020-09-10

کراچی : 

کئی روز کی کمی کے بعد جمعرات کو ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے کا اضافہ ہوگیا، نئی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1900 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی،صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قدر ایک ہزار 624 روپے بڑھ کر 98 ہزار 594 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 30 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 956 ڈالر فی اونس ہے۔


ای پیپر