اہم اسلامی ملک کے تیل کے کنوئوں میں آگ بھڑک اُٹھی
10 ستمبر 2020 (20:12) 2020-09-10

لبنان :لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر دھماکوں کے ایک ماہ بعد پورٹ پر موجود ٹائروں اور تیل کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، آگ کا دھواں شہر میں دور دور تک دیکھا گیا۔

حکام کے مطابق آگ سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، متاثرہ علاقے کے کچھ لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت ہوئی ہے،آگ ڈیوٹی فری زون میں واقع ایک ماہ پہلے کے دھماکوں میں تباہ شدہ گودام میں محدود پیمانے پر لگی،حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہو سکیں، فوجی ہیلی کاپٹر اور فائر فائٹرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

بیروت کی بندرگاہ پر چار اگست کے دھماکوں میں دو سو کے قریب افراد جاں بحق ہوئے تھے۔


ای پیپر