ارطغرل غازی سے شہرت حاصل کرنے والی ترکش اداکارہ کی نئی ویڈیو وائرل 
10 ستمبر 2020 (20:07) 2020-09-10

اسلام آباد :پاکستان میں تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘  سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی تُرکش اداکارہ اسرا بیلگیچ کی پیانو بجاتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

مسلم فتوحات پر مبنی تُرک ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا تاریخی و مرکزی کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ پاکستان میں کافی مقبول ہیں،حال ہی میں پاکستان کے برانڈز کی ایمبیسڈر بننے والی تُرک اداکارہ نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کتنی باصلاحیت ہیں، اسرا بیلگیچ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں وہ پیانو بجا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ تُرک ڈرامے کی پاکستان میں نشر ہونے کے بعد سے حلیمہ سلطان سمیت دیگر ترکش فنکاروں کی فین فالوونگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔


ای پیپر