دورہ انگلینڈ کے حالیہ دورہ سے متعلق وہاب ریاض نے خاموشی توڑ دی 
10 ستمبر 2020 (20:00) 2020-09-10

کراچی:‏پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ انگلینڈ میں سات ہفتے بائیو سیکور ماحول میں گزارے جو کہ آسان نہیں تھا، کھلاڑی صرف ہوٹل اور گراؤنڈ تک محدود رہے، انہیں گھومنے پھرنے کے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی حالانکہ انگلیند میں قومی کرکٹرز بہت ریلیکس رہنے کے عادی ہیں لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں تھا۔

کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 کی وجہ سے غیر معمولی حالات میں رہنا پڑا، ‏ قومی کرکٹرز سات ہفتے غیر معمولی حالات میں گزارنے کے بعد جب پاکستان واپس اپنے گھروں میں آئے تو جس چیز کو اُنہوں نے زیادہ مِس کیا وہی کام پہلے کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ بہت خوش ہیں۔

‏ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں وہاں انگلینڈ میں وقت گزارنا مشکل تھا یہ ایک مشکل ٹور تھا  لیکن اب گھر واپس آ چکا ہوں اور انجوائے کر رہا ہوں ۔


ای پیپر