ہائی وے پر خاتون سے زیادتی ، آئی جی پنجاب انعام غنی کی ملزمان سے متعلق بڑی خبر
10 ستمبر 2020 (19:47) 2020-09-10

لاہور :گزشتہ روز عہدے کا چارج سنبھالنے والے انسپکٹر جنرل ( آئی جی) پنجاب انعام غنی کہتے ہیں کہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزمان کے گاؤں تک پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملزمان تک پہنچ جائیں، ہم اس گاؤں تک تو پہنچ ہی گئے ہیں جہاں سے ملزمان کا تعلق ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہمیں ملزمان تک پہنچنے کے لیے ثبوت مل چکا ہے، اٹک سے رحیم یار خان تک کوئی واقعہ ہوتا ہے تو پنجاب پولیس اس کی ذمے دار ہے،انہوں نے کہا کہ میں کسی پر بوجھ نہیں ڈالوں گا، یہ ہماری ذمے داری ہے اور ہم ملزمان تک پہنچیں گے، اس وقت یہ بحث نہیں ہونی چاہیئے کہ ذمے داری کس کی ہے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے زیادتی کے واقعات میں ملزمان پکڑے اور انہیں سزائیں بھی دلوائیں،انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم متاثرہ فیملی کا پوری طرح خیال رکھ رہے ہیں، زیادتی کے واقعے پر افسوس ہے، ملزمان کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔


ای پیپر