نواز شریف کسی صورت ڈیل نہیں کریں گے : پرویز رشید
10 ستمبر 2019 (17:29) 2019-09-10

اسلام آباد :سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ نوازشریف کسی صورت ڈیل نہیں کریں گے اور انصاف کا دوہرا معیار ہونے کے باوجود عدالت سے رہا ہوں گے۔حزب اختلاف کی تمام جماعتیں مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں گی۔ عمران خان نئے انتخابات کے لیے راہ ہموار کریں یا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آنے والے بھونچال کا سامنا کریں۔

ایک انٹرویو میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ نوازشریف کسی صورت ڈیل نہیں کریں گے اور انصاف کا دوہرا معیار ہونے کے باوجود عدالت سے رہا ہوں گے۔ ایسا لگتا ہے نوازشریف اغوا برائے تاوان والوں کے پاس ہیں۔ ڈیل کی بحث کرنے والے خود نہیں جانتے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں اور بات طے ہے کہ ن لیگ کبھی بھی ڈیل کی صورت میں اپنی قیادت کی رہائی نہیں چاہتی۔

پرویز رشید نے کہا کہ نوازشریف کو لندن میں پیغام ملے تھے کہ وہ واپس نہ آ ئیں اور سیاست سے کنارہ کشی کر لیں لیکن ن لیگی قائد نے ایسا نہیں کیا۔سینٹ انتخاب میں 14 لوگوںکا اپنا ضمیر بیچنا افسوسناک ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں۔ حزب اختلاف کی تمام جماعتیں اپنا اپنا حصہ ڈالیں گی۔ عمران خان نئے انتخابات کے لیے راہ ہموار کریں یا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آنے والے بھونچال کا سامنا کرے۔


ای پیپر