آج ایک کرب وبلا کشمیر میں بپا ہے: فردوس عاشق اعوان
10 ستمبر 2019 (16:33) 2019-09-10

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 10 محرم کا تاریخی دن شہداء کربلا کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جب حضرت امام حسین ؓ دین کی سرفرازی اور باطل کے سامنے ڈٹ گئے تھے اور اسلام کے روشن اور سنہری اصولوں پر سمجھوتہ قبول نہ کیا۔

یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک وہ یوم عاشورہ تھا جس دن نواسہ رسولﷺ دین مبین کی سربلندی کیلئے سربکف تھے، آج ایک کرب وبلا کشمیر میں بپا ہے، کرفیو کا 39 واں روز ہے، پوری وادی ہی جیل ہے، اشیاء خوردونوش اور ادویات کی شدید قلت اور جنت نظیر کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ یوم عاشورہ کا عظیم درس یہ ہے کہ مظلوم کا ساتھ دیا جائے اور حق سچ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 10 محرم کا تاریخی دن شہداء کربلا کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جب حضرت امام حسین ؓ دین کی سرفرازی اور باطل کے سامنے ڈٹ گئے تھے ۔ انہوں نے اسلام کے روشن اور سنہری اصولوں پر سمجھوتہ قبول نہ کیا۔


ای پیپر