جوہری ہتھیار کے دھماکوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے : ایران
10 ستمبر 2019 (13:21) 2019-09-10

اقوام متحدہ:اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ امریکہ نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے حوالے سے متعلقہ معاہدوں سے دستبرداری اور ان ہتھیاروں کو جدید بنانے کی نئی دوڑ کا آغاز کرنے کی وجہ سے این پی ٹی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جوہری تجربے کی روک تھام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جوہری ہتھیاروں کے کسی دھماکہ خیز تجربے کی روک تھام کے حوالے سے اجتماعی ذمہ داری نبھانے پر زور دیا۔ایرانی مندوب نے کسی بھی جوہری دھماکے کی مکمل روک تھام پر زور دیتے ہوئے اس حقیقت کی یاد دہانی کرائی کہ جوہری تجربات کے سب سے زیادہ متاثرین ان ممالک کے شہری نہیں تھے جنھوں نے یہ تجربات کئے۔

مجید تخت روانچی کا کہنا تھا کہ ان جوہری تجربات کے تباہ کن ماحولیاتی اثرات زیادہ تر ان ممالک کے باہر واقع ہوئے ہیں جنھوں نے جوہری تجربات کئے تھے۔ایک ایسے وقت جب کچھ جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک آسان استعمال کرنے والے جوہری ہتھیاروں کے ترقیاتی پروگرام کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو ہمیں جوہری ہتھیاروں کے دھماکوں کے تجربات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔


ای پیپر