پانچ ہزارکے نوٹ تبدیل کرنے والی خبر جھوٹی ہے‘اسٹیٹ بینک
10 ستمبر 2018 (23:14) 2018-09-10

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ 5ہزار کے نوٹ تبدیل نہیں کیے جارہے، نوٹوں کی تبدیلی کی افواہ گمراہ کن ہے،عوام ایسی افواہوں پرتوجہ نہ دیں، اسٹیٹ بینک ایسے تمام اعلانات اپنی ویب سائٹ پرکرتا ہے۔

پیر کو ترجمان اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تردید میں کہا گیا کہ ملک میں 5ہزار کے کرنسی نوٹ تبدیل نہیں کیے جا رہے ہیں۔5 ہزار روپے والے نوٹوں کی تبدیلی کی افواہ گمراہ کن ہے۔ اسٹیٹ بینک نے 5ہزار روپے کے نوٹ بند کرنے یا منسوخی کی سفارش نہیں کی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کسی بھی نوٹ کی منسوخی کیلئے اسٹیٹ بینک پیشگی اعلان کرتا ہے۔ اسٹیٹ بینک ایسے تمام اعلانات اپنی ویب سائٹ پرکرتا ہے اورسرکلرجاری کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام5 ہزارکے نوٹ کی تبدیلی یا منسوخی کی افواہوں پرتوجہ نہ دیں۔


ای پیپر