Source : Yahoo

قومی کرکٹ ٹیم کا ڈیمز فنڈ کیلئے 32 لاکھ روپے دینے کا اعلان
10 ستمبر 2018 (22:54) 2018-09-10

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم نے ڈیمز فنڈ کیلئے 32 لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

پیر کو صوبائی دارالحکومت لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی تیاری کےلئے تربیتی کیمپ میں شریک منتخب اسکواڈ کے 16 کرکٹرز نے ڈیمز کی تعمیر کیلئے 2،2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جب سے فنڈز کےلئے اپیل کی ہے دنیا بھر سے پاکستانی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، اس منصوبے کی تکمیل سے ہماری آنے والی نسلیں فائدہ اٹھائیں گی، اس کےلئے ملک کے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔


ای پیپر