Source : Yahoo

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا
10 ستمبر 2018 (21:07) 2018-09-10

کراچی : محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا ۔ اجلاس کے مطابق پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ، ملک کی کسی زونل رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں دی، یکم محرم الحرام بدھ کو ہوگی۔یوم عاشور 21 ستمبر بروز جمعہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس کراچی میں ہوا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی جبکہ اجلاس کے دوران محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک تھے۔دوسری جانب پاکستان کے تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس  ہوئے۔


ای پیپر