فوٹوبشکریہ فیس بک

ڈاکٹر عاصم نے حکومت کو بچت کیلئے مفت مشورے دے ڈالے
10 ستمبر 2018 (16:43) 2018-09-10

کراچی: کرپشن کیس میں پیشیاں بھگتنے والے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے حکومت کو بچت کیلئے مفت مشورے دے ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق کرپشن کیس میں پیشی پر آئے ڈاکٹر عاصم بچت کے مشورے دینے لگے، بولے پاکستانی 10 ارب ڈالر کا لگژری فوڈ کھا جاتے ہیں۔ عمران خان چاکلیٹ، چیز، اسنیکس، نیوٹیلا، فاسٹ فوڈ کی درآمد بند کرکے اربوں کا زرمبادلہ بچا سکتے ہیں۔ چلتے چلتے صحافیوں کی توجہ رچ مین فوڈ پر دلا ڈالی۔

اس سے پہلے بھی ڈاکٹر عاصم نواز شریف کو جیل جا کر ووٹ بینک بڑھانے اور چوہدری نثار کو ماہر نفسیات سے علاج کرانے کے مفید مشورے دے چکے ہیں۔

 


ای پیپر