بھارتی حکومت نے بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکاروں کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا

10 ستمبر 2018 (16:00)

نیو دہلی: بھارتی حکومت نے مسلح افواج کی کارکردگی سے پریشان ہو کر بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکاروں کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوج میں زیادہ نفری ہونے کی وجہ سے فورس موثر کارکردگی نہیں دیکھا پا رہی ہے۔ اسلیے مودی سرکار کا 5 سال میں ڈیڑھ لاکھ فوجیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فورسز کے مسائل کا جائزہ لینے والی کمیٹی نے 21 جون کو بڑی تعداد میں فوجیوں کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی فوجی بھی حکومت سے ناخوش ہیں کبھی خراب کھانے، کم تنخواہ اور ناکافی سہولیات کا شکوہ کرتے ہیں تو کبھی سخت ڈیوٹی اور چھٹیوں نہ دینے کا واویلا کرتے نظر آتے ہیں۔

بھارتی فوج 12 لاکھ سے زائد فوجیوں پر مشتمل دنیا کی چوتھی بڑی آرمی ہے۔

بھارتی ماہرین کہتے ہیں کہ فوجیوں کی تعداد کم کی گئی تو پہلے سے سخت ڈیوٹی پر مجبور بھارتی فوج میں مزید بد دلی پیدا ہوگی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مزیدخبریں