فوٹوبشکریہ فیس بک

سی پیک پر خبروں سے متعلق آج شام وضاحت جاری کریں گے: عبدالرزاق داؤد
10 ستمبر 2018 (14:59) 2018-09-10

اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ سی پیک پر خبروں سے متعلق آج شام وضاحت جاری کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت نے سی پیک کے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک پر میرے انٹرویو کے کچھ حصے سیاق سباق سے ہٹ کر پیش کیے گئے۔

واضح رہے کہ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت چین کے ساتھ سی پیک معاہدے پر نظرِ ثانی پر غور کر رہی ہے اور چینی وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان میں معاہدے پر دوبارہ مذاکرات پر آمادگی کا اشارہ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان منصوبوں اور قرض ادائیگی کی مدت بڑھانے کے آپشن زیر غور ہیں۔

اس حوالے سے مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ فی الحال تمام سی پیک منصوبوں پر ایک سال کے لیے عمل روک دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے معاہدے ازسرِ نو کیے جائیں گے جن سے چینی کمپنیوں کو ناجائز فائدہ پہنچ رہا ہے اور پاکستانی کمپنیاں نقصان میں ہیں۔

دوسری جانب امریکی تھنک ٹینک ووڈرو ولسن سینٹر کے ایک عہدیدار مائیکل کوگل مین کا کہنا ہے کہ سی پیک کی رفتار کو سست کرنا نواز شریف کی سابق حکومت کی پالیسی کے برعکس ایک بڑی تبدیلی ہو گی۔

 

 

 

 

 

 


ای پیپر