file photo

کورونا وائرس:اپوزیشن آئندہ سال تک تحریک ملتوی کردے،فواد چودھری
10 اکتوبر 2020 (14:31) 2020-10-10

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث سیاسی جماعتیں 3ماہ کیلئےجلسے،جلوس ملتوی کردیں جبکہ اپوزیشن زندگی کا احترام کرے اور اپنی تحریک آئندہ سال تک ملتوی کردے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئےوفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ کوروناکی دوسری لہر کیلئے این سی اوسی کےنئےایس اوپیزجاری  کردیئے گئے ہیں،نئےایس اوپیزمیں شادیوں ودیگرتقریبات کوبھی محدودکرنےکاکہاہے۔


ای پیپر