خوشدل شاہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے
10 اکتوبر 2020 (11:24) 2020-10-10

راولپنڈی: قومی بلے باز خوشدل شاہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی 20 کپ میں خوشدل شاہ نے سدرن پنجاب کی جانب سے 35 گیندوں پر 9 چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے سنچری سکور کی ۔ خوشدل شاہ تیز ترین سنچری بنانے والے پاکستان کے پہلے جبکہ دنیا کے چوتھے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

خوشدل شاہ کی شاندار سنچری کی بدولت سدرن پنجاب کی ٹیم نے سندھ کو 2 وکٹوں سے شکست دی۔ سدرن پنجاب کی ٹیم نے سندھ کی جانب سے دیا گیا 217 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

اس سے قبل بلال آصف نے سیالکوٹ سٹائلینز کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی 20 ٹورنامنٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا تھا۔

بلال آصف نے 43 گیندوں پر 10 چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے ایبٹ آباد کی ٹیم کے خلاف سنچری سکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی تھی۔


ای پیپر