file photo

چین کی وارننگ پر امریکی بحری بیڑا دم دبا کر بھاگ گیا
10 اکتوبر 2020 (10:58) 2020-10-10

بیجنگ: امریکا کی چین کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات کا تسلسل جاری۔ امریکی بحری بیڑا بحیرہ جنوبی چین کے علاقے میں داخل ہوگیا، چین کی وارننگ پر علاقے سے نکل گیا۔

چینی فوج کے ترجمان کے مطابق، امریکی جنگی بیڑا 'جان -مک کین' بغیر اجازت چین کے علاقے بحیرہ جنوبی چین میں داخل ہوا۔ علاقے میں چینی کمانڈ کی طرف سے کارروائی کی دھمکی دینے پر امریکی بیڑا واپس جانے پر مجبور ہوگیا۔

واضح رہے کہ امریکا بحیرۂ جنوبی چین پر چین کی دعوے داری کو غیر قانونی قرار دیتا ہے اور اس علاقے میں کئی مرتبہ اپنے بحری بیڑے بھیج کر خطے میں بدامنی پیدا کرتا ہے۔


ای پیپر