سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد
10 اکتوبر 2019 (18:02) 2019-10-10

لاہور: سرفراز احمد کو قومی ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن ملک ظہیر اقبال کی جانب سے قرار دادجمع کروائی گئی۔سری لنکا کی ناتجربہ کار ٹیم کے ہاتھوں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔تینوں میچوں میں شکست کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے کپتان سرفراز احمد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق بھی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ سری لنکا جیسی باتجربہ کار ٹیم سے شکست آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ہمیں بولنگ پر بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے اور شکست کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہا ہوں۔اب قومی کرکٹ ٹیم کے قائد سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کرا دی گئی ہے۔


ای پیپر