بانی ایم کیوا یم الطاف حسین پر لندن میں فرد جرم عائد
10 اکتوبر 2019 (16:21) 2019-10-10

لندن : بانی ایم کیو ایم پر اشتعال و نفر ت انگیز تقریر کے ذریعے کراچی میں لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق الطاف حسین کی ضمانت ختم ہونے پر 4ماہ میں تیسری بار برطانوی پولیس کے سامنے پیش ہوئے ،لندن پولیس نے متعدد بار الطاف حسین کو جوابات دینے کی ہدایت کی تھی لیکن تیسری بار حاضری پر بھی جوابات نہیں دئیے ۔

الطاف حسین سے کہا گیا کہ جوابا ت دینا ان کے مفاد میں ہوگا تاہم جوابات سے انکار پر ان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی، الطاف حسین کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کاروائی کی گئی ،لندن پولیس کے مطابق تحقیقات کا دائرہ کار بڑھانے کے بعد پولیس اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ بانی متحدہ نفرت انگیز تقاریر کے ذریعے تشدد پر اکسانے میں ملوث پائے گئے ہیں ۔


ای پیپر