فائل فوٹو

آزادی مارچ، ن لیگ کا فیصلہ ایک بار پھر التوا کا شکار
10 اکتوبر 2019 (15:44) 2019-10-10

لاہور: آزادی مارچ سے متعلق مسلم لیگ ن کا فیصلہ ایک بارپھر التوا کا شکار ہو گیا۔ شہباز شریف نے کمر میں تکلیف کے سبب آج کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات موخر کر دی۔

ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو کمر درد کے سبب آرام کا مشورہ دے دیا۔ شہباز شریف نے آزادی مارچ کے حوالے سے آج نواز شریف سے ملاقات کرنا تھی جس میں ن لیگی رہنماوں کی سفارشات پیش کرنا تھیں۔

نواز شریف نے سفارشات کی روشنی میں جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنا تھا، تاہم اب شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا ہے۔


ای پیپر