پی آئی اے کے طیارے میں مسافر خاتون کی ویڈیو بنانے پر لڑ پڑے
10 اکتوبر 2019 (13:17) 2019-10-10

کراچی : پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز دو مسافر خاتون کی ویڈیو بنانے پر آپس میں لڑ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پروازپی کے331میں دوران پرواز مسافرآپس میں لڑ پڑے، ایک مسافر کا دوسرے مسافر پرالزام تھا کہ وہ خواتین کی ویڈیو بنارہا تھا، ویڈیو بنانے سے منع کرنے پر دونوں مسافرآپس میں الجھ پڑے۔

فضائی میزبانوں کے منع کرنے کے باوجود نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، دونوں مسافروں نے لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا، طیارے کے عملے نے تمام صورتحال سے کپتان کو آگاہ کیا، جس کے بعد طیارہ کراچی لینڈ ہوتے ہی مسافر کو سیکیورٹی اداروں نے حراست میں لے لیا۔


ای پیپر