فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکومت کو بلدیاتی قانون میں ترمیم کیلئے مہلت دیدی
10 اکتوبر 2019 (12:50) 2019-10-10

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکومت کو 22 اکتوبر تک بلدیاتی قانون میں ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی آخری مہلت دیدی۔

الیکشن کمیشن میں خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں خیبر پختونخوا حکومت کے وکیل نے بتایا کہ سٹی اور تحصیل کونسلز کی حد بندی کا کام مکمل نہیں ہوا، اٹھارہویں ترمیم کے بعد کئی مسائل کا سامنا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ اگر صوبائی حکومت کے پاس کام کرنے والا نہیں تو بندے ہم بھیج دیتے ہیں، یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومت کو کام کرنا پڑتا ہوگا، شاید صوبائی حکومت خود چاہتی ہے کہ حالات خراب ہوں۔


ای پیپر