زرداری ،فضل الرحمن ملاقات ،حکومت کیخلاف اہم فیصلہ
10 اکتوبر 2018 (21:18) 2018-10-10

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس دوران حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے پراتفاق کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو دنوں رہنماو¿ں میں ہونے والی اس ملاقات میں ملکی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ کیا ہوا. آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کو متحد کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ پی پی اپوزیشن کاحصہ ہے اوراپوزیشن کے ساتھ چلے گی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تمام پارلیمانی گروپوں کی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک بحرانوں کاشکارہے، مشترکہ اپوزیشن ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔دونوں رہنماو¿ں نے اس ملاقات میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے پراتفاق کیا۔


ای پیپر