ماڈل ایان علی کا جعلی اکاﺅنٹ ۔۔۔ایف آئی اے نے لنکس کا سراغ لگا لیا
10 اکتوبر 2018 (20:58) 2018-10-10

اسلام آباد : ماڈل گرل ایان علی کا نام کرنسی اسمگلنگ کیس کے بعد جعلی اکاﺅنٹس کے معاملے میں بھی آگیا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاﺅنٹس کے حوالے سے گزشتہ کئی روز سے کاروائیاں کی جارہی ہیں جس میں ایف آئی اے نے متعدد کروڑوں روپے والے اکاﺅنٹس کا کھوج لگا لیا ہے جس میں کسی فالود ہ والے اور کبھی کسی شربت والے کا نام سامنے آیا اب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں ایان علی اور جعلی اکاﺅنٹس کا لنک ایف آئی اے کو مل گیا ہے۔

انکشاف ہوا ہے کہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالتی کاروائی سے غیر حاضرایان علی کے اکاﺅنٹ میں جعلی اکاﺅنٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی،ذرائع کے مطابق احسان صادق کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جعلی اکاﺅنٹس کے ایان علی سے تعلق کا سراغ لگا لیا ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایک جعلی اکاﺅنٹ سے ایان علی کے اکاﺅنٹ میں رقوم کی منتقلی ہوئی ہے جس کے دستاویزی ثبوت بھی حاصل کرلیے گئے ہیں، اس بارے میںایف آئی اے کے سربراہ بشیر میمن کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔


ای پیپر