فوٹوبشکریہ فیس بک

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، سلمان شہباز نیب میں پیش
10 اکتوبر 2018 (16:07) 2018-10-10

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب میں پیش ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے سلمان شہباز کو آج نیب نے طلب کر رکھا تھا، سلمان شہباز کو اثاثہ جات کیس کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب کو کچھ بینکوں میں سلمان شہباز کے اکاؤنٹس کی معلومات ملی تھیں، اکاؤنٹس میں ضرورت سے زائد رقم کا لین دین ہوا۔


ای پیپر