فوٹوبشکریہ فیس بک

عدلیہ اور چیف جسٹس کی تضحیک فیصل رضاعابدی کو مہنگی پڑ گئی
10 اکتوبر 2018 (15:11) 2018-10-10

کراچی: عدلیہ اور چیف جسٹس کی تضحیک فیصل رضاعابدی کو مہنگی پڑ گئی، سابق سینیٹر کو توہین عدالت کیس میں گرفتار کر لیا گیا، فیصل رضا عابدی کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

توہین عدالت کیس، فیصل رضاعابدی پیشی سے واپسی پر گرفتار۔ ایف آئی آر درج کرکے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا۔

فیصل رضا عابدی کے بھائی نے گرفتاری کو زیادتی قرار دیا۔ اس سے قبل فیصل رضا عابدی توہین عدالت کیس میں پیش ہوئے تو سپریم کورٹ نے انکی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔

واضح رہے کہ فیصل رضاعابدی پر عدلیہ اور چیف جسٹس کی تضحیک کا الزام ہے ایک ہفتے قبل ان پر مقدمہ درج ہوا تھا۔

 

 

 

 


ای پیپر