فوٹوبشکریہ فیس بک

وزیر اعظم عمران خان 3 سے 7 نومبر تک چین کا دورہ کریں گے
10 اکتوبر 2018 (14:53) 2018-10-10

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان 3 سے 7 نومبر تک چین کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم دورہ چین چینی قیادت کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم دورہ چین میں چینی صدر سے ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ وزیر اعظم 5 نومبر کو چین میں ہونے والی پہلی امپورٹ ایکسپو کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم کے وفد میں وزیر خارجہ، خرانہ، اطلاعات، ریلوے، منصوبہ بندی اور توانائی کے وزیر ہوں گے۔ تمام تر وزراء اپنے اپنے چینی ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم 7 نومبر کی صبح وطن واپس پہنچ جائیں گے۔


ای پیپر