فوٹوبشکریہ فیس بک

سپریم کورٹ نے ایم ڈی پی ایس او کی تنخواہ اور مراعات کی رپورٹ طلب کر لی
10 اکتوبر 2018 (14:16) 2018-10-10

اسلام آباد: روپے کی بے قدری کی گونج سپریم کورٹ میں بھی سنائی دی گئی، چیف جسٹس نے ڈالر کی بڑھتی قیمت پر گہری تشویش کا اظہار کر دیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آج کل حالات بہت خراب ہیں، لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں، ڈالر دیکھیں کہاں جا رہا ہے۔ اگر قوم کو ایک پیسے کا فائدہ ہوتا ہے تو وہ ملنا چاہیے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا۔ قیمتوں کے تعین میں ایم ڈی کا کوئی ہاتھ نہیں تو 37 لاکھ روپے پر ایم ڈی لگا کر ہمارے گلے مصیبت کیوں ڈالی؟ کیا یہ ملک پچاس لاکھ تنخواہ کا ایم ڈی برداشت کر سکتا ہے۔ آڈیٹر جنرل نے بتایا کہ ایم ڈی پی ایس او کی تعیناتی بورڈ نے نہیں، وفاقی حکومت نے اقربا پروری کی بنیاد پر کی۔

سپریم کورٹ نے نیب کو ایم ڈی پی ایس او کی تنخواہ اور مراعات کی تحقیقات کر کے چار ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

ایل این جی درآمد کے معاملے پر اٹارنی جنرل کی ان کیمرہ بریفنگ کی استدعا منظور کرلی۔


ای پیپر