فوٹوبشکریہ فیس بک

عثمان ڈار وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین تعینات
10 اکتوبر 2018 (12:53) 2018-10-10

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا چیئرمین تعینات کردیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عثمان ڈار کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا چیئرمین بنائے جانے کی منظوری دی گئی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق دور حکومت میں یہ عہدہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے پاس تھا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی نمائندگی کے لئے عثمان ڈار بہترین انتخاب ہیں۔ یوتھ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کے لئے انقلابی اقدامات کیے جائیں گے۔

عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جو اعتماد ظاہر کیا اس پر پورا اتروں گا اور وزیراعظم نے نوجوانوں کو صحیح معنوں میں با اختیار بنانے کا ٹاسک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت میں لیپ ٹاپ مہنگے داموں خرید کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ملک کے نوجوانوں کو حکومتی سرپرستی میں ترقی کے مواقع دیں گے اور مکمل تیاری کے ساتھ نوجوانوں کے لئے زبردست پالیسیز اور اسکیم لانچ کریں گے۔ نوجوانوں کو کامیاب روزگار اور بہترین ٹریننگز مہیا کرنا ترجیح ہوگی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر